ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں داعش کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ترجمان پاک فوج

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ داعش دنیا بھر کے لئے خطرہ ہے لیکن پاکستان میں داعش کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کا بڑا حصہ مکمل کیا جا چکا ہے لیکن یہ کب مکمل ہو گا اس سے متعلق کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف منظم اسٹریٹجی کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور انہیں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فاٹا اور دیگر پہاڑی علاقوں میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے، آپریشن ضرب عضب شروع کیا تو دہشت گردی خیبر ایجنسی کی طرف چلے گئے۔ پاک فوج نے خیبر ایجنسی میں بھی کارروائیاں کی اور دہشت گردوں کے خلاف وہاں بھی کامیابیاں حاصل کیں، پاک افغان سرحد کھلی ہونے کی وجہ سے بہت سے دہشت گرد افغانستان بھاگ گئے، دہشت گردوں کے معاونین اور سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ داعش دنیا بھر کے لئے خطرہ ہے اور سب کو مل کر اس سے نمٹنا ہو گا، داعش عالمی طاقتوں کو شکست نہیں دے سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش افغانستان میں قدم جما رہی ہے لیکن پاکستان میں اس کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے، پاکستان میں داعش کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور اس کے خلاف واضح کارروائی کی جائے گی۔میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر کا تنازع ہے، مسئلہ کشمیر جلد حل ہونا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انفرادی حیثیت میں دیکھتا ہے، پاک امریکا تعلقات میں کوئی تیسرا ملک اثر انداز نہیں ہو سکتا، پاک امریکا تعلقات مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…