ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات،پنجاب کی 600اورسندھ کی 500نشتوں کانتیجہ

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(نیوزڈیسک)پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے.پنجاب میں2399میں سے 600نشستوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ ن نے 286،آزاد امید واروں نے 264، پاکستان تحریک انصاف نے 88،جماعت اسلامی نے چار اورپیپلز پارٹی نے 1نشست سے کامیابی حاصل کی جبکہ ایم کیو ایم پنجاب سے کوئی بھی نشست نہیں لے سکی ۔دوسری جانب سندھ کی1833نشستوں میں سے500کا نتیجہ سامنے آگیاجس کے مطابق پیپلز پارٹی نے 352،آزاد امید واروں نے42،ایم کیو ایم نے 60،مسلم لیگ ن نے 15اور تحریک انصاف نے 3سیٹیں حاصل کیں ۔وفاقی وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ کے بھائی پیر ابراہیم شاہ بھی بلدیاتی انتخابات میں شکست کھاگئے ،نجی ٹی وی کے مطابق پیر امین الحسنات شاہ کے بھائی پیر ابراہیم شاہ ن لیگ کے ٹکٹ پر یو سی 6 سے چیئرمین کےامیدوار تھے جو آزاد امیدوار مہر بشیر سے شکست کھا گئے۔حافظ آباد کی یوسی 8میں ن لیگ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہاں سے وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کے والد اور سابق صدر رفیق تارڑ کے سمدھی افضل تارڑ ن لیگ کی تکٹ پر پی ٹی آئی کے امیدوار جعفر محمود تارڑ سے الیکشن ہار گئے۔ اس جیت پر پی آئی کے کارکنوں نے زبردست جشن منایا اور ریلی نکالی۔ سیاسی تجزیہ نگار بھی اس نتیجے پر حیران رہ گئے۔
گوجرانوالہ میں ایک پولنگ سٹیشن سے زیادہ ووٹ نکلنے کی وجہ سے پی ٹی آئی کارکنوں نے پولنگ سٹیشن کا گھیراو کر لیا، پی ٹی آئی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یوسی 35کے ایک پولنگ سٹیشن میں کل ووٹ 800ہیں جبکہ وہاں سے 1200ووٹ نکلے ہیں۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ پولنگ عملے کو جانے نہیں دینگے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔مطابق ایم کیوایم اب تک موصول ہونےوالے غیر حتمی نتائج کے مطابق حیدرآباد میں 96 میں سے 51 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے جس کے بعد اب متحدہ میئر بنانے کی پوزیشن میں بھی آ گئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی مکمل قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…