سکھر(نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما و اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کی تیاری میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن بروقت صحیح فیصلے نہیں لے سکا۔ انہوں نے کہا الیکشن شیڈول کے بعد کسی عدالت کا فیصلہ نافذ نہیں ہوتا۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ ہائی کورٹ کا فیصلہ الیکشن قوانین سے متصادم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ممبران متنازع ہو چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کی تیاری میں مکمل طور پر ناکام رہاہے