ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

پیرس حملوں کے نتیجے میں کسی پاکستانی کو گرفتار نہیں کیا گیا، قاضی خلیل

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ پیرس حملوں کے نتیجے میں کسی پاکستانی کو گرفتار نہیں کیا گیا جبکہ داعش کے خلاف عالمی کوششوں میں پیرس حملوں کے بعد تیزی آئی۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ ملک میں ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کر کی جارہی ہے، داعش کے خطرے سے آگاہ ہیں لیکن اس وقت اس کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں اور ملک میں اس کا سایہ بھی برداشت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اقوام عالم سے تعاون کر رہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف ہماری قربانیوں کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جبکہ دہشت گردی کو کسی مذہب کے ساتھ نہیں جوڑا جاسکتا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف عالمی کوششوں میں پیرس حملوں کے بعد تیزی آئی، پیرس حملوں کے نتیجے میں کسی پاکستانی کو گرفتار نہیں کیا گیا جبکہ ہم اسلام مخالف جذبات کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے جوہری معاملات کے حوالے سے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدہ امتیازی پالیسی کا نتیجہ ہے، جنوبی ایشیا کے ایک ملک کو امتیازی طور پر یہ ٹیکنالوجی دینا خطے کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…