کراچی(نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 81یونین کونسلز میں پولنگ ملتوی کرنا پی پی کو حق سے محروم کرنا ہے۔ انہوں نے سندھ میں 81یونین کونسلز میں پولنگ ملتوی کرنے پر بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے شفاف الیکشن کرانے کی مکمل تیاری کی ہے۔ بدین میں 22پولنگ سٹیشنز کو منتقلی پی پی کو حق سے محروم کرنا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی حکومت نے الیکشن کمیشن کو مکمل آزادی دی تھی۔ حکومت سندھ نے آزاد شفاف ، منصفانی الیکشن کرانے کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کی۔ انہوں نے کہا لگتا ہے الیکشن کمیشن کی ڈوریں غیر متعلقہ حلقوں کی جانب سے ہلائی جا رہی ہیں۔ بدین میں پولنگ سٹیشنز کی منتقلی سیاسی یتیموں کو بچانے کی کوشش ہے ۔