اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ داعش کے خطرے سے آگاہ ہیں، پاکستان میں داعش کی موجودگی کے آثار نہیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ دہشت گردی کو کسی مذہب سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ ہم اسلام مخالف جذبات کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان میں داعش کی موجودگی کے آثار نہیں ہیں۔