واشنگٹن(نیوزڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی مفاد اوراحترام پرمبنی تعلقات کاخواہاں ہے،دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بناناچاہتے ہیں،مسئلہ کشمیر کاحل ضروری ہے،امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کرداراورقربانیوں کااعتراف کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ امریکہ کے پاکستان کیساتھ تعلقات کسی دوسرے ملک کے معاملات سے مشروط نہیں یہ تعلقات ہرطرح سے آزادانہ ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران بدھ کو امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کی، امریکی وزیرخارجہ نے جنرل راحیل شریف کی قیادت میں ملنے والے پاکستانی وفد کاخیرمقدم کیا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کے پاکستان کیساتھ تعلقات کسی دوسرے ملک کے معاملات سے مشروط نہیں یہ تعلقات ہرطرح سے آزادانہ ہیں۔ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا اورافغانستان اوربھارت سے متعلق امورزیرغورلائے گئے۔ملاقات میں علاقائی استحکام کی غرض سے اقدامات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے مسئلہ کشمیرکے حل کی ضرورت پرزوردیا۔امریکی وزیرخارجہ جان کیری ن ے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اورقربانیوں کااعتراف کیا۔اس موقع پرجنرل راحیل شریف نے علاقائی سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستانی موقف سے آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران افغانستان میں افغانوں کی قیادت میں ہونیوالے مفاہمتی عمل اس حوالے سے درپیش چیلنجز اورپیشرفت سے متعلق اموربھی زیرغورلائے گئے۔چیف آف آرمی سٹاف نے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کومضبوط بنانے کاخواہاں ہے جو باہمی مفاد اورباہمی احترام پرمبنی ہوں۔