جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

خوشخبری: سعودیہ میں خیر مقدم آپ کی اپنی زبان میں ہو گا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

الریاض (نیوزڈیسک)سعودی محکمہ پاسپورٹ ‘جوازات’ کے عملے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے انہیں مختلف زبانیں سکھائی جائیں گی تاکہ وہ مختلف ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور سرحدی کراسنگ کے ذریعے حج، عمرہ اور دیگر مقاصد کے لئے مملکت آنے والوں سے بآسانی گفتگو کر سکیں۔کثیر الاشاعت انگریزی روزنامہ ‘سعودی گزٹ’ کے مطابق تربیت فراہمی کے جامع منصوبے کے پہلے مرحلے میں ‘جوازات’ نے مختلف قسم کی تربیت فراہمی کی ماہر ‘العالم’ نامی سعودی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔جوازات کے ڈائریکٹر میجر جنرل سلیمان الیحی اور العالم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالرحمان الجدیع نے پیر کے روز معاہدے پر دستخط کئے۔جنرل سلیمان الیحی نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت ‘جوازات’ اپنے عملے کی کارکردگی کو جلا دینا چاہتا ہے تاکہ وہ مملکت کے مہمانوں، شہریوں اور تارکین وطن کی بہتر خدمت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا محکمہ ہمیشہ خصوصی تربیتی پروگراموں کے ذریعے عملہ کی اہلیت بڑھانے کے لئے کوشاں رہتا ہے۔الیحی نے بتایا کہ مختلف شعبوں میں تربیت کے لئے جوازات کا تربیتی مرکز تعمیر کیا جا رہا ہے۔ سینٹر کا 30 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی کام رواں سال کے اختتام تک مکمل ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ تربیتی مرکز میں جوازات کے عملے کو غیر ملکی زبانیں سکھانے کے ساتھ یہاں مختلف تربیتی سینشز اور تعلمی کورسسز بھی منعقد کئے جائیں گے۔الیحی کا مزید کہنا تھا کہ “ہم سینٹر میں جنوبی ایشیا اور جنوبی افریقا میں بولی جانیں والی زبانیں سکھانے پر خصوصی توجہ دیں گے تاکہ عملہ ان ملکوں سے آنے والے عازمین حج اور وزٹ پر آنے والوں سے بآسانی گفت وشنید کر سکے۔”جوازات کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ تمام عملے کے لئے ہر سال خصوصی تربیتی پروگرام بنائے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عملے کو خصوصی پروگراموں کے ذریعے جعلی پاسپورٹ اور ویزہ کی شناخت کے بارے میں بتایا جاتا ہے تاکہ غیر قانونی طریقے سے مملکت آنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…