جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

مسلم ممالک اختلافات بھلا کر انتہاپسندی کا مقابلہ کریں: امریکی اسکالر

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ میں مقیم ایک معروف مسلم اسکالر نے ’وائس آف امریکہ‘ کے پروگرام ’جہاں رنگ‘ میں پیرس میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’اسلام کی تعلیمات کے یکسر خلاف‘ قرار دیا ہے۔ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ داعش کے جنگجوؤں کا، جو خود کو مسلمان کہتے ہیں اور اسلام کے نام پر بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، بقول اُن کے، ’اسلام سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ وہ اسلام کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں‘۔اُنھوں نے مزید کہا کہ ’دنیا بھر سے مسلمان علما، داعش کے خلاف فتوے دے چکے ہیں‘۔تاہم، اُن کا کہنا تھا کہ اسلامی ملکوں کی تنظیم، ’او آئی سی‘ اور تمام مسلمان ممالک کو چاہیئے کہ وہ اپنے باہمی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے، اسلام کے نام پر اس خون ریزی کو روکنے کے لیے آگے بڑھیں اور اپنا کردار ادا کریں۔اسی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے، لندن سے مشرق وسطیٰ کے امور کے ایک ماہر، بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ ’یورپی ممالک کو داعش کو ایک سنگین خطرہ سمجھتے ہوئے ایک جامع ایکشن پلان بنانا چاہیئے‘۔اُنھوں نے کہا کہ ’حالیہ حملوں سے پتا چلتا ہے کہ داعش اب شام یا عراق تک محدود نہیں بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ پھیل رہا ہے، جس کو روکنا انتہائی ضروری ہے‘۔نیویارک سے ’کال فور ٹرانس نیشنل جہاد‘ کے مصنف، عارف جمال کا کہنا تھا کہ ’داعش دنیا کے لیے جتنا بڑا مسئلہ ہے، اس کو اس طرح نہیں لیا جا رہا ہے‘۔اُن کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کو نہ صرف داعش بلکہ دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی انتہا پسند تنظیمیں میں موجود ہیں، اُن کے خلاف ایک مضبوط لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے، کیونکہ، اُن کے بقول، ’تمام تنظیموں کے نظریات ایک جیسے ہیں‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…