ہانوور (نیوزڈیسک)جرمنی کے شہر ہانوور کے سٹیڈیم میں بم کی موجودگی کے خطرے کے پیش نظر جرمنی اور نیدرلینڈ کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ہانوور شہر کی پولیس کے سربراہ والکر کلیون کے مطابق ٹھوس سکیورٹی خطرات‘ کی وجہ سے میچ شروع ہونے سے تقریباً دو گھنٹے قبل سٹیڈیم کو خالی کرا لیا گیا۔بم حملے کے خطرات کی وجہ سے شائقین کو کہا گیا کہ وہ بغیر کسی افراتفری کے اپنے گھروں کو واپس چلے جائیںمیچ میں جرمنی کی چانسلر اینگلا مرکل نے بھی شرکت کرنا تھی۔میچ منسوخ ہونے کے بعد جرمنی کی فٹبال ٹیم کو پولیس کی نگرانی میں رکھا گیا ۔جرمنی کے وزیر داخلہ تھامس دمیزیا نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میچ میرے مشورے پر منسوخ کیا گیا تھا۔ اس وقت جرمنی اور یورپ کو ایک بڑے خطرے کا سامنا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم کی تلاشی کے دوران دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا گیا ہے ,ایک دن پہلے پیر کو برسلز میں بیلجیئم اور سپین کے درمیان منگل کو کھیلے جانے والے میچ کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔