واشنگٹن (نیوزڈیسک)صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے دلیرانہ اقدامات کیے جائیں۔ بحیرہ جنوبی چین کے مختلف علاقوں پر فلپائن سمیت چھ ممالک ملکیت کا دعویٰ رکھتے ہیں مگر سب سے زیادہ علاقے کی ملکیت کا دعویدار چین ہے۔منیلا میں ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن کانفرنس کے موقع پر فلپائن کے صدر بینِگنو اکینو سے دوطرفہ ملاقات کے بعد صدر اوباما نے چین کی سرگرمیوں کی طرف توجہ مبذول کروائی جس سے علاقے میں اور امریکہ میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔صدر اوباما نے کہا کہ ’’ہم نے چین کی طرف سے زمین کی بحالی اور تعمیری سرگرمیوں کے علاقائی استحکام پر اثرات کا جائزہ لیا۔ ہم نے کشیدگی کم کرنے کے لیے دلیرانہ اقدامات پر اتفاق کیا جس میں بحیرہ جنوبی چین کے متنازع علاقے میں بحالی کے مزید کام، نئی تعمیرات اور فوجی سرگرمیاں روکنے کا عزم شامل ہے۔‘‘چین دو سال سے سمندر کی تہہ میں سے ریت کھول کر وہاں موجود چٹانوں کو مصنوعی جزائر کی شکل دینے کے کام میں مصروف ہے جس سے اس کے ہمسایہ ممالک میں تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ان نئے جزائر میں سے دو پر فضائی پٹیاں اور بندرگاہیں تعمیر کی گئی ہیں جو ہوائی اور بحری جنگی جہازوں کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ حکام نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ چین نے اپنے منصوبوں کی وضاحت نہیں کی۔چین کا مؤقف ہے کہ پورے علاقے پر اس کی ’’حاکمیت ناقابل تردید‘‘ ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ان تنازعات میں بیرونی طاقتوں کو ملوث ہونے کی ضرورت نہیں۔ فلپائن نے چین کی ملکیت کے دعوے کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں ایک درخواست دائر کر رکھی ہے۔صدر اوباما نے امریکہ کے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ وہ اس تنازع میں غیر جانبدار ہے مگر فلپائن کے لیے اپنی ٹھوس حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔
بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی کم کی جائے,اوباما
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































