جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

شعیب ملک کا ایک اور اعزاز

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راو ¿نڈر شعیب ملک انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں ایک وکٹ حاصل کرکے ون ڈے کرکٹ کے بہترین آل راو ¿نڈرز کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آگئے۔شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم شعیب ملک ون ڈے کی تاریخ میں اپنا نام درج کرانے میں کامیاب ہوئے۔شعیب ملک ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار رنز اور 150 وکٹیں حاصل کرنے والے ساتویں آل راو ¿نڈر ہیں، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتا ن شاہد آفریدی پہلے ہی اس فہرست میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے آل راو ¿نڈرہیں۔ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں شاہد آفریدی 395 وکٹیں اور 8ہزار 64 رنز بنا کر سر فہرست ہیں،رنز کے اعتبار سے سچن ٹنڈولکر آگے ہیں، انھوں نے 154 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ان کے رنز کی تعداد18 ہزار 4 سو26 ہے۔آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو وا 195 وکٹیں اور 7 ہزار 5 سو 69 رنز بنا کر اوسط کے اعتبار سے سرفہرست ہیں، ٹنڈولکر کا دوسرا نمبر ہے، سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا نے 323 وکٹیں اور 13 ہزار 4 سو30 رنز بنائے ہیں، جنوبی افریقا کے جیک کیلس 273 وکٹیں اور 11 ہزار 5 سو 79 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر ہیں۔شاہد آفریدی وکٹوں کی تعداد کے حوالے سے سرفہرست ہیں تاہم اوسط کے اعتبار سے ان کا نمبر پانچواں ہے،چھٹے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ہیں جنھوں نے 163 وکٹیں حاصل کی ہیں اور ان کے رنزکی تعداد 9 ہزار 2سو21 ہے۔شعیب ملک 230 ون ڈے میچوں میں 150 وکٹیں اور 6 ہزار 45 رنز بنا کر ساتویں نمبر پر آگئے ہیں، انھوں نے شارجہ میں انگلینڈ ٹیم کے کپتان آئن مورگن کی وکٹیں بکھیر کر یہ اعزاز حاصل کیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…