پیرس (نیوزڈیسک)پیرس میں بدترین دہشت گرد حملوں کی تحقیقات جاری ہے۔فرانسیسی حکام نے پیرس حملوں میں ملوث نویں حملہ آور کی بھی نشاندہی کرلی ہے۔فرانسیسی سیکیورٹی حکام کے مطابق حملہ آور کی شناخت پیرس دہشتگردی سے متعلق ویڈیو فوٹیج کے ذریعے کی گئی۔ ویڈیو میں حملہ آوروں کے زیر استعمال ایک گاڑی میں تیسرے شخص کو سوار دیکھا جا سکتا ہے۔فرانسیسی پولیس اس گاڑی کی بھی چھان بین کررہی ہے جو مبینہ طور پر شدت پسندوں نے استعمال کی تھی، جبکہ ملک بھر میں دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں شدت پسندوں کی گرفتاری کے لیے ایک سو تیس سے زائد چھاپے مارے گئے ہیں اور اب تک اٹھائیس افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ درجنوں ہتھیار برآمد کرلیے گئے ہیں۔
فرانسیسی حکام نے پیرس حملوں میں ملوث نویں حملہ آور کی بھی نشاندہی کرلی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں