اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ایل این جی منصوبہ شفاف اور بدعنوانی سے پاک منصوبہ ہے،اس سے ملک میں توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی۔صدر مملکت کو ایل این جی منصوبے پر ایوان صدر میں بریفنگ دی گئی۔ صدرمملکت ممنون حسین کو پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر نے کہا کہ ملک میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایل این جی منصوبہ ناگریز ہے۔ ایل این جی منصوبہ شفاف اور بدعنوانی سے پاک منصوبہ ہے۔صدر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ کم خرچ اور زیادہ افادیت والے منصوبے بنا ئے جائیں تاکہ ملک میں توانائی کا بحران ختم ہو سکے۔