کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی الیکشن کمیشن کے اعلیٰ اجلاس میں سندھ کے آٹھ اضلاع کی کچھ یونین کونسلز کے حساس وارڈز میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق سندھ کہ آٹھ اضلاع میں الیکشن ملتوی نہیں کئے جارہے ہیں بلکہ ان اضلاع کی کچھ یونین کونسلوں کے وارڈز میں الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ ہو اہے ۔ ذرائع کے مطابق دوڑ ٹاﺅن کمیٹی کے دس وارڈز میں الیکشن ملتوی کئے جائیں گے۔ جبکہ بے نظیر آباد میونسپل کے 46وارڈز میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جلد ہی باضبابطہ اعلان سامنے آنے والا ہے