جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

کوئٹہ , جعفر ایکسپریس کے مسافروں کا خوف کے باعث ٹرین میں سفر کرنے سے انکار

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ( نیوزڈیسک ) کوئٹہ میں خوفناک حادثے کا شکار جعفر ایکسپریس کے مسافروں نے خوف کے باعث ٹرین میں سفر کرنے سے انکار کردیا ,ریلوے حکام کی جانب سے مفت ٹکٹ دینے کےلئے کاﺅنٹر بھی بنادیا ,حادثے میں زخمی ہونے والے افراد ہسپتالوں میں داخل ¾ سی ایم ایچ میں لائے گئے 79 زخمیوں میں سے 11 کو ڈسچارج کردیاگیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں ٹرین حادثے کے مسافروں نے مفت ٹکٹ دیئے جانے کے باوجود خوف کے باعث ٹرین میں سفر کرنے سے انکار کردیا حالانکہ ریلوے حکام کی جانب سے مفت ٹکٹ دینے کےلئے کاﺅنٹر بھی بنادیاگیاہے ۔گزشتہ دن جعفر ایکسپریس میں حادثے کے باعث 17 لوگ اپنی جان کھو بیٹھے تھے جبکہ 148 زخمی ہو گئے تھے۔ دوسری طرف کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں اب بھی 93 زخمی زیر علاج ہیں۔جعفر ایکسپریس ساںحے کے 148 زخمیوں کو سبی اور کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ دیگر مسافروں کو بھی ریلیف ٹرین کے زریعے واپس کوئٹہ پہنچایا گیا جن کے لیے آج ریلوئے حکام نے کوئٹہ ریلوئے سٹیشن پر کاونٹر قائم کر دیا ہے جہاں مسافروں کو مفت ٹکٹ دیا جا رہا ہے۔تاہم مسافروں نے جعفر ایکسپریس میں سے سفر کرنے سے انکار کر دیا جبکہ 148 زخمیوں میں سے 70 کو سول ہسپتال لایا گیا تھا جن مین سے 25 اب بھی سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں اس کے علاوہ سی ایم ایچ میں 79 زخمیوں کو لایا گیا جن میں سے 11 کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب جی ایم ریلوے جاوید بوبک کوئٹہ پہنچ گئے اور حادثے کا شکار جعفر ایکسپریس کے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کےلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…