جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

پیرس دھماکوں کے بعدایک بعدپھرلرزاٹھا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس نیوزڈیسک ) پیرس دھماکوں کے بعدایک بعدپھرلرزاٹھا۔پیرس کے علاقے سینٹ ڈینس میں انسداد دہشتگردی پولیس کا سرچ آپریشن ، خاتون خودکش بمبار سمیت3حملہ آور ہلاک ، متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ فرانس کے میڈیا کے مطابق پیرس کے سینٹ ڈینس کی ناکہ بندی کرکے انسداد دہشتگردی پولیس نے سرچ آپریشن کیا جسے فوج کی مدد حاصل تھی اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔تین دھماکوںاور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں ،سرچ آپریشن کے دوران ایک خاتون خود کش بمبار کے دھماکے کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ،عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ عرب ٹی وی کے مطابق سینٹ ڈینس میں چھاپوں کے دوران 2مشتبہ حملہ آو ر مارے گئے ،سینٹ ڈینس کے اپارٹمنٹ میں پیرس حملے کے نویں ملزم کی موجودگی کا امکان ہے۔خودکش حملوں کی تحقیقات کاروں کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں کو ایک ویڈیو فوٹیج ملی ہے جس میں اختتام ہفتہ ہونے والوں حملوں میں نویں حملہ آور کی بھی نشاندہی ہوئی ہے۔ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ مفرور ملزم صلاح عبدالسلام کے علاوہ ویڈیو میں نظر آنے والا نواں حملہ آور بھی مفرور ہے۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ دوسرا شخص حملوں کے بعد بلجیئم سے گرفتار ہونے والا شخص بھی ہو سکتا ہے۔فرانس کے سیکیورٹی اداروں نے پیرس کے مضافاتی علاقوں میں ان مشتبہ گھروں کی تلاشی کا کام شروع کر رکھا ہے جہاں انتہا پسند چھپے ہو سکتے ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد صرف پیرس حملوں کے بارے میں معلومات اکھٹا کرنا نہیں بلکہ مستقبل میں ہونے والے ایسے واقعات کو روکنا بھی شامل ہے۔جن مقامات پر چھاپے مارے گئے ان میں وہ ہوٹل بھی شامل ہیں جہاں ممکنہ طور پر حملہ آوروں نے قیام کیا ہو۔ادھر بلجیئم حکام نے سیکیورٹی لیول تیسرے درجے تک بڑھا دیا ہے جبکہ پیرس حملوں کے ماسٹر مائند صلاح عبدالسلام کی تلاش کا کام جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…