اسلام آباد(نیوز دیسک) تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ سپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ کو مقتدر بنانے کی ضرورت ہے اور قوم کی تقدیر کے فیصلے اس ہاوس میں ہونے چاہئے۔ انہوں نے کہا نیشنل ایکشن پلان ہو یا ملٹری کورٹس کا فیصلہ جو بھی ہو اس ہاوس میں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاچار سو اسی ارب روپے آئی پی پیز کو دیے گئے اور این ایل جی یا نجکاری کا عمل ہے کیا ان کو اس ایوان میں زیر بحث لایا گیا۔ انہوں نے کہا اے پی سی قومی اسمبلی کا نعم البدل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تمام بڑے بڑے فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئے۔ انہوں نے کہا اصل معاملات قوم کے ایوان میں زیر بحث نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا جب تک لوگوں کو ہمارے نظام پر اعتماد نہیں ہو گا جمہوریت مضبوط نہیں ہو گی اور نہ ہی بڑھے گی۔انہوںنے عوام کا اس ہاوس پر اعتماد نہیں ہے اس لئے ہمیں اعتماد بحال کرنا ہو گا۔
مزید پڑھئیے: کیا عمران خان تیسری شادی کرنے والے ہیں ؟ سینئر اینکر کا دلچسپ جواب
مزید پڑھئیے: آسف علی زرداری اگلے اتوار گرفتار ہونے والے ہیں، ایک سینئر اینکر کا انکشاف
عوام کا پارلیمنٹ پر اعتماد بحال کرنا ہو گا‘ شفقت محمود

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں