جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مخالف امیدوار کادستبرداری کیلئے ن لیگ نے اہم ترین مطالبہ تسلیم

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی+مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لئے نون لیگ کے نامزد امیدوار ایاز صادق نے حمایت حاصل کرنے کیلئے ملاقاتیں شروع کر دیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد سب سے پہلے فاٹا ارکان کے نامزد امیدوار جی جی جمال سے ملنے ان کے گھر جا پہنچے۔ ملاقات میں زاہد حامد، شاہ جی گل آفریدی، بسمہ اللہ خان اور ساجد طوری بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران فاٹا ارکان نے دستبرداری کیلئے فاٹا کے سیاسی اصلاحات سے متعلق بل کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا اور اپنے مطالبات تحریری طور پر ایاز صادق کے حوالے کئے۔ ایاز صادق نے حکومت سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ فاٹا ارکان نے کسی وزارت یا چیئرمین شپ کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ صرف فاٹا کے حقوق کے لئے بل کی حمایت کی بات کی۔ کوشش کریں گے کہ فاٹا کے عوام کو حقوق ملیں۔ جی جی جمال نے بل کی حمایت کو بھی دستبرداری سے مشروط نہیں کیا۔ حاجی شاہ گل آفریدی نے بتایا کہ انھوں نے کوئی سیاسی مطالبہ نہیں کیا۔ کوشش ہے کہ اسپیکر غیر متنازع ہو۔ اسی لئے کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں رکھا، فاٹا کے لئے مساوی حقوق چاہتے ہیں اور اپنی بات منوانے کے لیے ہی امیدوار کھڑا کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ایاز صادق نے یقین دلایا ہے کہ اس معاملے پر زاہد حامد وزیر اعظم سے بات کریں گے۔ امید ہے کہ فاٹا کے لوگوں کو وہی حقوق ملیں گے جو باقی شہریوں کے پاس ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے فاٹا اصلاحات کے لئے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی جس کا نوٹی فکیشن چھٹی کے باوجود جاری کردیا گیا۔ اسپیکر انتخابات کے لئے فاٹا سے رکن جی جی جمال نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوارسردارایازصادق کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا جس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے فاٹا اصلاحات کے لئے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جب کہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی فوری طورپراپنا کام شروع کردے گی۔فاٹا اصلاحاتی کمیٹی میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز، گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی، وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ، ناصر خان جنجوعہ اور زاہد حامد شامل ہیں جب کہ وفاقی وزیرسیفران عبدالقادر بلوچ کمیٹی کے سیکرٹری کی خدمات سرانجام دیں گے۔واضح رہے کہ اسپیکرانتخاب کے لئے فاٹا سے جی جی جمال کی حمایت کے لئے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار سردارایاز صادق نے ان کے گھر جا کر ملاقات کی تھی جس کے بعد انہوں نے اسپیکر شپ سے دستبرداری کے لئے فاٹا اصلاحات کی شرط رکھی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…