پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں اکھاڑ پچھاڑ،فیصلوں کا اعلان ہوگیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف میں اکھاڑ پچھاڑ،فیصلوں کا اعلان ہوگیا،اہم ترین رہنما سائیڈ لائن،ایک رکن اسمبلی پارٹی سے فارغ،چار دیگر ممبران کیخلاف بھی سخت کارروائی،سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کاتحریک انصاف میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن، ایک ایم پی اے کو پارٹی سے فارغ جبکہ دوسرے کو حکومتی و پارٹی عہدے کیلئے نااہل قرار دے دیا۔ اعظم سواتی کو آئندہ مقامی سطح پر کوئی بھی ذمہ داری نہ دینے کا اعلان کر دیا گیا۔خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے قائم تحریک انصاف کی کمیٹی نے فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی نے کوہاٹ سے تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی امجد آفریدی کو پارٹی سے نکال دیا جبکہ رکن صوبائی اسمبلی یاسین خلیل کو آئندہ جماعتی و حکومتی عہدوں کے لیے نااہل قرار دے دیا۔ یاسین خلیل پر کونسلرز کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا الزام تھا۔ کمیٹی نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر ایم این اے شہر یار آفریدی اور ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش کو تنبہہ جبکہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایم پی اے عارف یوسف کو سخت وارننگ جاری کی۔ کمیٹی نے مانسہرہ میں پارٹی مفادات کے تحفظ میں ناکامی پر اعظم سواتی کو بھی وارننگ جاری کی اور انھیں آئندہ مقامی سطح پر کوئی بھی پارٹی ذمہ داری نہ دینے کی سفارش کی ہے۔ سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے دیگر ارکان میں نعیم الحق، سیف اللہ نیازی اور فضل خان شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…