اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی کے لئے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اسپیکرمنتخب ہوا تو پہلے سے بہترکام کرنے کی کوشش کروں گا،اسپیکرکے انتخابات کیلئے مختلف جماعتوں کے پارلیمانی رہنماو¿ں سے بات ہوئی ہے، پیپلزپارٹی ، جے یو آئی (ف) اور جماعت اسلامی نے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے کہا کہ اسپیکرکے انتخابات کیلئے مختلف جماعتوں کے پارلیمانی رہنماو¿ں سے بات ہوئی ہے،پیپلزپارٹی نے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے،جماعت اسلامی ، ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ کے رہنماﺅں سے بھی بات ہوئی ہے،مزید ملاقاتیں ہونگی،مولانا فضل الرحمان نے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے اور حمایت کرنیوالوں کا شکر گزار ہوں اس کے علاوہ پارٹی کی طرف سے دوبارہ سپیکر شپ کے لئے دوبارہ امیدوار نامزد کرنے پر پارٹی قیادت کا بھی شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ اسپیکرمنتخب ہوا تو پہلے سے بہترکام کرنے کی کوشش کروں گا۔















































