جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومتی دعوو¿ں کے باوجود پاور سیکٹر کا گردشی قرض بڑھ کر ایک مرتبہ پھر350ارب روپے تک پہنچ گیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) تمام تر حکومتی دعوو¿ں اور اعلانات کے باوجود پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ بڑھ کر ایک مرتبہ پھر350ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے سرکلر ڈیٹ سے نمٹنے کے لیے بجلی کے بلوں پرمزیدٹیکس لگانے کی حکمت تیارکرلی، اس مقصد کے لیے اوسط بلوں کے نام پرصارفین کو ایک مرتبہ پھر سردیوں میں اضافی بل بھیجنے کاامکان ہے تاکہ بلوں کی مد میںصارفین کی جیبوں سے اضافی قیمت نکالی جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم سرما کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وزارت پانی و بجلی نے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ توکم نہیں کیا لیکن صارفین سے اضافی بلوں کے ذریعے سرکلر ڈیٹ کی ادائیگیوں کا پلان تیار کیا گیاہے۔وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک طرف جہاں بجلی بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس، ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج، نیلم جہلم سرچارج سمیت دیگرٹیکسز کے ذریعے سرکلرڈیٹ کی ادائیگیوں کا ذریعہ بنا لیا وہیں تقسیم کار کمپنیوںکوبلوں کی وصولیوں میں سختی سے عملدرآمدکرتے ہوئے نادہندگان کے خلاف فوری کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ سرکلر ڈیٹ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے آئندہ موسم گرما تک زیادہ سے زیادہ ادائیگیاں کردی جائیں تاکہ گرمیوں میں سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ کھڑا نہ ہو۔اس بارے میں وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے بتایا کہ پاور سیکٹر کاسرکلر ڈیٹ318ارب روپے سے کم ہو کر 308ارب روپے پر آ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سرکلر ڈیٹ پر بڑی حد تکب قابو پا لیا ہے اور آئندہ اس حوالے سے کسی قسم کا نیا قرضہ لینے کے بجائے اپنے ذرائع سے ادائیگیوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…