اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ‘ ضلعی فوڈ کمیٹی کا کوہسار مارکیٹ پر چھاپہ’ ناقص اور غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت پر متعدد فوڈ شاپ کو سیل اور 50 ‘ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ضلعی فوڈ کمیٹی نے کوہسار مارکیٹ کے گلوریہ جیز اور پورٹر ہائوس پر چھاپہ مارا فوڈ کمیٹی نے ناقص اور غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت پر قریشی فروزن میٹ شاپ اور ٹیبل ٹاک شاپ کو سیل کرکے پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔















































