راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدوارون کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے دوران بالٹی کے نشان کے لیے دو امیدواروں کے مابین ضد کے باعث ریٹرنگ آفیسر نے ٹاس کے ذریعے فیصلہ دے دیا، ٹاس پر یہ مقابلہ پی پی اور ن لیگ سے سیاسی وابستگی رکھنے والے دوآذاد امیدواروں کے مابین ہوا جسمیں پی پی سے نسبت رکھنے والے امیدوارنے ٹاس پر مقابلہ جیت لیا، ٹاس جیتنے پر حامیوں نے اپنے امیدوار کوکندھوں پر اٹھا لیا اور پھر خوب نعرے بازی بھی کی۔ریٹرنگ آفیسر احمد حسن رانجھا کے روبرویوین کونسل 31سے امیدواربنارس چوہدری اور نذیر کشمیر ی کے مابین اس وقت میچ پڑ گیاجب دونوں نے بالٹی کے نشان کے لیے ضد کرنا شروع کر دی ،تاہم جب دونوں اپنے موقف اور نشان سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے تو ریٹرنگ آفیسر نے ٹاس پر فیصلہ کرنے کی تجویز دی ، ٹا س پر بنارس چوہدری نے بالٹی کا نشان جیت لیا، یاد رہے کہ بنارس چوہدری پی پی اور نذیر کشمیری ن لیگ سے تعلق رکھتے ہیں دونوں ہی آذاد امیدوار کے طورپر میدان میں ہیں۔