پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پاکستان ائر فورس نے دہشتگردوں کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، ایئرچیف

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی.(نیوزڈیسک)پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ 18 ماہ میں پاکستان ائر فورس نے دہشت گردوں کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، دنیا کے ایئرفورس حکام نے وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فضائیہ کی کارکردگی کو خوب سراہا۔دبئی میں ساتویں ایئرچیفس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ائرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ جون دوہزار چودہ سے جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ نے قابل فخر کردار ادا کیا۔ دہشت گردوں کو تین ہزار فیٹ کی بلندی سے بھی نشانہ بنایا گیا مگر شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ائر چیف نے مزید کہا کہ اہداف کا تعاقب کرتے وقت اپنے ہی لوگوں کو نشانہ نہیں بنایا جاسکتا اور پاک افغان سرحدی علاقے میں یہ خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے جہاں دہشت گرد با آسانی چھپ جاتے ہیں۔ اہداف کے تعاقب کے لیے بہتر ہتھیار اوردرست معلومات کا ہونا ضروری ہے۔دبئی میں ہونے والی اس کانفرنس میں کئی ممالک کے ائرفورس حکام نے شرکت کی اور وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا۔ائیر چیف کانفرنس میں ، 20 سے زائد ممالک کی ائیر فورس کے افسران اور ائیر چیف شرکت کر رہے ہیں۔بین الاقوامی ائیر کانفرنس میں ، پاکستان ائیر فورس کے سربراہ چیف مارشل سہیل امان اور دیگر پاک فضائیہ کے حکام بھی شریک ہیں۔متحدہ عرب امارات کے ائیر فورس کمانڈر میجر جنرل ابراہیم کا کہنا تھا کہ یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں باغیوں کے خلاف کامیابی آپریشن جاری ہے، متحدہ عرب امارات کو کوئی خطرہ نہیں مگر خطہ تنازعات کا شکار ہے۔امریکی کمانڈر یو ایس ائیر فورس، سینٹر کمانڈ چارلس کیو براؤن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دہائی میں گذشتہ دہائی کے مقابلے میں مختلف چیلنجز درپیش ہیں ،ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد خطہ میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…