لاہور (آن لائن) ملک بھر کے متعدد پرائیوٹ تعلیمی اداروں نے 9 نومبر کو اقبال ڈے کے حوالے سے چھٹی کا اعلان کر دیا۔ صوبائی دارلحکومت لاہور کے نجی تعلیمی اداروں میں علامہ اقبال کی پیدائش اقبال ڈے پر اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،متعدد تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے بچوں کے والدین کو موبائل فون پر بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کیا جبکہ بڑے بچوں کو باقاعدہ پیر کے روز اسکول نہ آنے کی تائید کر دی۔محکمہ تعلیم کے سرکاری کیلنڈر میں 9 نومبر کی چھٹی تحریر ہے تاہم چھٹی کی منسوخی یا چھٹی ہونے کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہے۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے بھی 9 نومبر کی تعطیل کی منسوخی کا اعلان کر رکھا ہے جس کے مطابق 9 نومبر کو تمام ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔