اسلام آباد (آن لائن) عوام 40 ارب روپے کے نئے ٹیکس کا بوجھ لگانے کے لئے تیار ہو جائیں، عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو نئے ٹیکس لگانے پر مجبور کر دیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف کے نمائندہ ہیرلڈ فنگر کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کےلئے پاکستانی اقدامات سنجیدہ ہےں، پہلی سہ ماہی میں پاکستان نے گردشی قرضوں کا ہدف حاصل کر لیا تھا سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکس کی بھرمار سے ڈالر 110 روپے تک جا سکتا ہے ۔نئے ٹیکس لگانا حکومتی مجبوری ہے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح کے اہداف دکھانا جعلی گیم تھی ۔