پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

کراچی آپریشن ؛ مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کیلیے سخت پالیسی تیار

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن کومزید کامیاب بنانے کے لیے اندرون اور بیرون ملک فرار ہونے والے دہشت گردوں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سخت پالیسی مرتب کرلی ہے۔آپریشنل حکمت عملی کے تحت ملک کے کئی اضلاع میں ممکنہ طور پر روپوش دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے صوبائی حکومتوں جبکہ بیرون ملک فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹر پول سے مدد لی جائے گی۔ اس حوالے سے اہم فیصلوں کی منظوری وزیراعظم کراچی آپریشن سے متعلق جائزہ اجلاس میں دیں گے۔مذکورہ اجلاس جلد کراچی یا اسلام آباد میں ہوگا۔ وفاقی حکومت کے اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پالیسی کے تحت سیکیورٹی ادارے اب کراچی میں مفرور دہشت گردوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں گے۔اس حوالے سے وفاق کی ہدایت پر سیکیورٹی ادارے مطلوب اور انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرستیں مرتب کررہے ہیں۔ ان دہشت گردوں میں ٹارگٹ کلرز،بھتہ خور ، لینڈ مافیا ،اسلحہ مافیا اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث عناصر شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…