سری نگر(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم کی آمد پر پوری وادی فوجی چھاؤ نی میں بدل دی گئی ہے، حریت رہنماؤ ں نے مودی کی آمد پر ملین مارچ کی کال دی ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کو مقبوضہ کشمیر پہنچیں گے اس موقع پر وادی بھر میں سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے، جگہ جگہ گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔مودی شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں ریلی سے خطاب کریں گے وہاں انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیئے گئے ہیں، حریت رہنماؤ ں نے آج مظاہروں اور ہفتے کو ملین مارچ کا اعلان کیا ہے۔احتجاج ناکام بنانے کے لیے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک،شبیر شاہ ،آسیہ اندرابی سمیت ایک ہزار سے زائد حریت رہنماوں اور کارکنوں کو گرفتار یا نظر بند کردیا گیا ہے۔















































