پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، ایاز صادق حلف اٹھائیں گے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کا اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے۔ حکمراں جماعت اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اسپیکر کا انتخاب متفقہ رائے سے کرانے کے لئے کوشاں ہیں۔ استعفے واپس لینے والے ایم کیو ایم کے ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔قومی اسمبلی میں ایوان زیریں کا اجلاس 2ماہ 22 دن کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہورہا ہے۔ سردار ایاز صادق بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ اسپیکر کے انتخاب کے لئے شیڈول کا بھی اعلان ہوگا، جس کے تحت پیر یا منگل کو رائے شماری کا امکان ہے۔ایاز صادق کو حکمران جماعت کی طرف سے ایک بار پھر اسپیکر کا امیدوار نامزد کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ تحریک انصاف نے میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے، شفقت محمود کو اسپیکر شپ کے لیے نامزد کیا ہے۔ لیکن اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی کوشش ہے کہ اسپیکر کا انتخاب اتفاق رائے سے بلا مقابلہ کیا جائے۔ ادھر حکمران جماعت نے اتحادیوں سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی اسپیکر کے متفقہ امیدوار کے لیے پس پردہ رابطے کیے ہیں، فاٹا کے ارکان کو بھی امیدوار نہ کھڑا کرنے کے لئے راضی کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی سے استعفے دے کر واپس لینے والے متحدہ قومی موومنٹ کے 24میں سے 22ارکان بھی آج کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ آصف حسنین اور خالد مقبول صدیقی کے بیرون ملک ہونے کے باعث ان کی استعفوں کی واپسی درخواستیں جمع نہیں کرائی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…