لاہور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور ریحام خاںمیں علیحدگی کرانے کےلئے ہونے والی سازش بے نقاب ہونے کے بعد سنجیدہ سیاسی حلقے نے مولانا طارق جمیل سے ”مدد“ مانگ لی جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں میں”مصالحت“ کی راہ نکالی جائے تاہم مفتیان کا کہنا ہے کہ اگر ریحام خاں راضی ہیں اور عمران خاں اس سارے معاملہ کو” گہری سازش“ قرار دیتے ہیں اور پہلی طالاق کو جذباتی فیصلہ قرار دیتے ہیں تو ایک ”طلاق ہوئی ہے“ جس پررجوع ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے عالمی شہرت یافتہ مبلغ مولانا طارق جمیل اور ان کی اہلیہ سے ذاتی تعلقات بھی ہیں کو اس معاملہ میں اپنا کردار ادا کرنے کےلئے کہا گیا ہے جو ان دنوں رائے ونڈ اجتماع میں شریک ہیں تاہم 8نومبر کے بعد اس معاملہ کو سلجھانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے گزشتہ سال عمران خان کے افطار ڈنر کی دعوت پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ بنی گالہ پہنچے میں شرکت کی تھی۔