پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پاکستان نے شارجہ ٹیسٹ جیت لیا،انگلینڈ کیخلاف تاریخی کلین سویپ

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں 127رنز سے شکست دے کر سیریز2-0سے اپنے نام کرلی سیریز جیتنے کے بعد پاکستان تقریباً دس سال بعد ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا پاکستانی باﺅلرز نے میچ کے آخری روز انگلینڈ کے کسی کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور ان کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح وقفے وقفے سے گرتی رہیں حتیٰ کہ انگلینڈ کے چار کھلاڑی صفر پر آﺅٹ ہوئے اور دو کھلاڑی دوہرے ہندسے میں داخل نہ ہوسکے انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ رنز کپتان کک نے 63رنز بنائے ¾ عال رشید اور معین علی نے 22رنز بنائے¾ پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے سب سے زیادہ چار جبکہ شعیب ملک نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی¾ محمد حفیظ کو میچ کا بہترین کھلاڑی اور یاسر شاہ کو مین آف دا سیریز قرار دیاگیا -تفصیلات کے مطابق میچ کے آخری روز اانگلینڈ نے 46 رنز دووکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تو اس وقت انھیں جیت کےلئے 238 رنز درکا رتھے۔ پاکستانی باﺅلرز نے ٹیسٹ میچ کے آخری روز بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدا میں ہی انگلینڈ کو مشکلات سے دوچار کردیایاسر شاہ نے اپنے پہلے ہی اوور میں جو روٹ کو 6 رنز پر آوٹ کیا ¾ ذوالفقار بابر نے ٹیلر کو دورنز پر چلتا کردیا اگلے ہی اوور میں یاسر نے بیئراسٹو کو صفر اور ذوالفقار بابر نے سمیت پٹیل کو بھی صفر پر آﺅٹ کرکے میچ پاکستان کے حق میں کردیا ۔انگلینڈ کا اسکور چھ وکٹوں کے نقصان پر59رنز تھا اور کپتان الیسٹر کک عادل راشد کے ساتھ کریز پر موجود تھے تاہم عادل رشید بھی کک کا ساتھ چھوڑ گئے اور 22رنز پر راحت علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے کھانے کے وقفے کے بعد اسٹورٹ براڈ 20 رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار ہوئے جس کے بعد انگلینڈ کے آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی سٹوکس تھے جو بارہ رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں سٹمپ آﺅٹ ہوگئے اور اس طرح پوری ٹیم 156رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی اور پاکستان نے 127رنز سے یہ ٹیسٹ میچ جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0سے کامیابی حاصل کرلی پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے چار ¾ شعیب ملک نے تین ¾ ذو الفقار بابر نے دو اور راحت علی نے ایک کھلاڑی کو آﺅ ٹ کیا ایک روز قبل پاکستان کی ٹیم 355 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی تھی اور انھیں 283 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی پاکستان کی جانب سے اوپنر محمد حفیظ نے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی دیگر کھلاڑیوں میں اسد شفیق 46، کپتان مصباح الحق 38، سرفراز احمد 36 اور اظہر علی 34 رنز بناکر نمایاں رہے انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے تین اور جیمز اینڈرسن نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیاانگلینڈ نے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ آغاز کیا معین علی نے 22 رنز بنائے تاہم ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے شعیب ملک نے انھیں آﺅٹ کرکے انگلینڈ کے سامنے رکاوٹ کھڑی کی جبکہ ای ین بیل کو صفر پر ملک ہی نے پویلین بھیج دیا وہ کوئی رن نہ بنا سکے اور اس کے بعد دوسرے روز پاکستانی باﺅلروں نے انگلینڈ کی ٹیم بھرکس نکال دیا اور کسی بھی کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور کامیابی حاصل کرلی میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 234اور اننگز میں 355رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں306 رنز جبکہ دوسری اننگز میں 156رنز پھر ڈھیر ہوگئی ۔انگلینڈ کے خلاف سیریز میں دو صفر سے کامیابی کے بعد پاکستان تقریباً دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…