جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے ملک بھر میں شیشہ کیفوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سپریم کورٹ نے چاروں صوبائی حکومتوں کو شیشہ کیفوں کے خلاف فوری کریک ڈون کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ ان میں سے متعدد شیشہ کیفوں میں منشیات بھی فروخت کی جارہی ہے لیکن انتظامیہ ان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ملک بھر میں قائم ہونے والے شیشہ مراکز کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کی۔عدالت نے چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی سے متعلق حکومت نے ایک آرڈر جاری کیا تھا کیا اس حکم پر عمل درآمد ہوسکا ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ تک کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حکم پر سختی سے عمل درآمد کروائیں جس پر بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پبلک مقامات پر مخص سگریٹ نوشی کی ممنانعت کے بورڈ آویزاں کرکے معاملے کو نمٹا دیا گیا ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنایا جارہا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔سندھ حکومت کی طرف سے عدالت عظمیٰ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں متعدد شیشہ کیفے کو نہ صرف بند کردیا گیا ہے بلکہ اْنھیں جرمانے بھی کیے گئے ہیں تاہم اس رپورٹ میں ان مراکز کی تعداد کا ذکر نہیں ہے۔صوبہ پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ شیشہ کیفے پر پابندی لگانے سے متعلق ایک بل پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بل تو گذشتہ برس پیش کیا گیا تھا لیکن ابھی تک تو اس بارے میں قانون سازی نہیں کی گئی۔عدالت کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب اور سندھ میں شیشہ کیفے سے متعلق زیادہ شکایات ہیں جن کو دور کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں۔وفاق کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں نوے فیصد شیشہ کیفے بند کردیے گئے ہیں۔عدالت نے چاروں صوبوں سے شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…