پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پختونخوا: کرپشن الزام میں 2 اعلیٰ حاضر سروس افسرو ں 9 سمیت سرکاری اہلکار گرفتار

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے مبینہ طور پر فنڈز میں خوردبرد کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر انیس گریڈ کے 2 اعلیٰ حاضر سروس سرکاری افسران سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر امبر علی، ڈائریکٹر جنرل انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ ذوالفقار خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ محمد اسلم رفیق بھی شامل ہیں۔ڈاکٹر امبر علی خیبر پختونخوا کے سابق سینئر صوبائی وزیر رحیم داد خان کے داماد ہیں۔نیب کے مطابق ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ضلع مانسہرہ اور تورغر کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے جاری 100 ملین روپے کے ترقیاتی فنڈ میں گھوسٹ اسکیموں کے ذریعے خوردبرد کی۔ترقیاتی فنڈز میں مبینہ طور پر خوردبرد کے وقت ڈاکٹر امبر علی اور ذوالفقار خان مانسہرہ میں ڈپٹی کمشنرز کے طور پر تعینات تھے۔گرفتار کیے جانے والے دیگر ملزمان میں کنٹریکٹر عبدالمصطفیٰ، تحصیل آفیسر محمد بشیر، اکاؤنٹنٹ مقبول رحمٰن، اسسٹنٹ تحصیل آفیسر عبدالحامد، جبکہ سب انجینئرز رازق اور اظہر جلیل شامل ہیں۔ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے نیب کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…