پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں دہشت گرد طالبات کے اسکول پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔تھانہ اکوڑہ خٹک کی پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے مصری بانڈی کے علاقے میں گورنمنٹ مڈل گرلز اسکول پر فائرنگ کی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی تعداد 3 تھی، جنہوں نے اسکول کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے اردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔خیال رہے کہ 5 روز قبل خیبر پختونخوا میں ہی چار سدہ میں 2 سکولوں کے باہر مبینہ طور پر دہشت گردوں نے ہوائی فائرنگ کی۔چارسدہ میں شبقدر کے علاقے میں ایک نجی اور ایک سرکاری اسکول کے باہر تین افراد نے فائرنگ کی تھی۔علاقہ مکینوں نے جب فائرنگ کی آواز سنی تھی تو انہوں نے بھی جوابی طور پر ہوائی فائرنگ کی جس کی وجہ سے حملہ آور فرار ہوئے تھے۔اس حملے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا البتہ حملہ آروروں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس 16 دسمبر کو خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے میں 132 بچوں سمیت 150 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں اسکولوں کے حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔خیبر پختونخوا میں بعض نجی اسکولوں میں حفاظتی اہلکاروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔
نوشہرہ میں طالبات کے سکول پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں