راولپنڈی(نیوزڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں اتحادی وامریکی افواج کے کمانڈر جنرل جان ایف کیمپل نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک افغان سرحد پر کوارڈی نیشن کے حوالے سے بھی امور بھی زیر غور لائے گئے ۔