اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جماعت الدعوۃ پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت الدعوۃ پر پابندی کے حوالے سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے اہم وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ جماعت الدعوۃ پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔ جماعت الدعوۃ کو فی الحال صرف واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے