راولپنڈی((نیوزڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےجہلم کے قریب آرمی فائرنگ رینج کا دورہ کیا. تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 36ویں پاک آرمی رائفلز ایسوسی ایشن کی شوٹنگ مقابلوں میں شرکت کی، اور مقابلے میں شریک شوٹرز کی صلاحیتوں کو سراہا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تربیت ہر نوجوان کی پیشہ ورانہ بہتری میں اہمیت رکھتی ہے، کسی مشن کی تکمیل کے لیے تربیت اہم کرادر ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنائپرز کا کردار فیصلہ کن اور اہم ہے، دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اہم کردار ادا کر رہی ہے. صلاحیت بڑھانے کے لیے ایسے مقابلے تسلسل سے ہونے چاہئیں .آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مقابلے میں جیتنے والے اور رنر اپ شوٹرز میں اعزاز بھی تقسیم کیے . آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے میں ماسٹر آف آرمز ٹرافی لیفٹیننٹ سعود نے جیت لی