فیصل آباد(آن لائن)بلدیاتی الیکشن کی جیت کی خوشی میں کی جانیوالی فائرنگ سے تحریک انصاف کا زخمی ہونیوالا ایک کارکن جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سمندری کے علاقے میں دو روز قبل بلدیاتی الیکشن کی جیت کی خوشی میں سیاسی ایک جماعت کی جانب سے نکالی جانیوالی ریلی کے دوران فائرنگ سے تحریک انصاف کے چارکن زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک کارکن عدنان شدید زخمی تھا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔زخمی کارکن کی ہلاکت کے بعد تحریک انصاف کے کارکن ہسپتال کے باہر مشتعل ہو گئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سمندر روڈ کا رہائشی تحریک انصاف کا رکن مبشر فائرنگ سے جاںبحق ہو گیا تھا ، مبشر کی نمازہ جنازہ سمندری روڈ پر ادا کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس سے پہلے سمندری روڈ پر مقتول مبشر کے گھر والوں اور رشتہ داروں نے دھرنا دیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔