اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین سپریم جوڈیشنل کونسل نے الیکشن کمیشن اراکین کی برطرفی کا ریفرنس خارج کر دیا ، سپریم جوڈیشل کونسل کا کہنا ہے کہ اراکین کے دھاندلی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد نہیں دیئے گئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل نے الیکشن کمیشن اراکین کے دھاندلی میں ملوث ہونے کے خلاف دائر کیا جانے والا ریفرنس خارج کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریفرنس ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد خارج کیا گیا ، ریفرنس میں الیکشن کمیشن اراکین کے دھاندلی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد نہیں دیئے گئے۔ ریفرنس پی ٹی آئی وکلاء4 ونگ کے گوہر نواز سندھو نے دائر کیا تھا ،ریفرنس میں الیکشن 2013 میں بے ضابطگیوں ، بے قاعدگیوں کا ذمہ دار اراکین الیکشن کمیشن کو ٹھہرایا گیا۔ گوہر نواز سندھو نے ریفرنس میں الیکشن کمیشن اراکین کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔