جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایران پاکستان تعلقات نئے دورمیں داخل

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے کہا ہے کہ خطے میںتیزی سے بدلتے ہوئے سیکیورٹی منظر نامے میں پاکستان اور ایران کا دہشت گردی کیخلاف مل کر کام کرنا ضروری ہے، ایران کے عالمی طاقتوں سے معاہدے کے نفاذ سے دونوں ممالک کیلئے معاشی اور تجارتی مواقع کی نئی راہیں کھلیں گی،دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینگے۔ بدھ کو ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ایڈمرل علی شام خانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ہم ایران کے سیکرٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ایڈمرل علی شام خانی اور انکے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہیں ، علی شام خانی سیکرٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے طورپر پاکستان کا پہلا دورہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان انتہائی قریبی دوستانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ تاریخ ، ثقافت اور مذہب کے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں ۔ ایڈمرل شام خانی کا دورہ دونوں برادری ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر ایک دوسرے کے ملک کے دوروں کا تسلسل ہے اور یہ دورہ ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کے دورے کے بعد ہو رہاہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ سرتاج عزیز نے کہاکہ میری ایڈمرل شام خانی کے ساتھ انتہائی دوستانہ اور تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور ہم نے دوطرفہ اور علاقائی سیکیورٹی سے متعلق تمام امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ میں ایرانی دوستوں کو پی فائیو پلس ون کے ساتھ مشترکہ جامع منصوبہ (جے سی پی اے ) طے پانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ہمیں امید ہے کہ اس منصوبے کے نفاذ سے دونوں ممالک کیلئے معاشی اور تجارتی مواقع کی نئی راہیں کھلیں گی اور اس سے خطے اور خطے سے آگے امن سیکیورٹی اور خوشحالی کے فروغ میں مدد ملے گی انہوں نے کہاکہ فریقین نے محسوس کیا ہے خطے میں سیکیورٹی منظر نامہ تیزی سے بدل رہا ہے اور دونوں ممالک کیلئے موجودہ ابھرتے ہوئے دہشتگردانہ خطرات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی تمام شکلوں اور صورتوں کی مذمت کرتا ہے یہ ایک مشترکہ دشمن اور خطرہ ہے جس سے مشترکہ اور مربوط رد عمل کے ذریعے نمٹا جانا چاہئے ۔ ہم نے اتفاق کیا ہے کہ اس لعنت سے نمٹنے کیلئے تعاون کوفروغ دیا جائیگا جبکہ سمگلنگ اور منشیات سمگلنگ جیسے متعلقہ مسائل پر قابو پانے کیلئے بھی تعاون بڑھایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کے فروغ کیلئے پہلے سے متعدد میکنزم موجود ہے جن میں مشترکہ اقتصادی کمیشن ، مشترکہ سرحدی کمیشن اور مشترکہ کمیشن برائے روڈ ٹرانسپورٹ شامل ہیں ۔ ہم نے ان پلیٹ فارمز کو موثر طور پر استعمال میں لانے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پر امن ہمسائیگی کے وژن پر کاربند رہتے ہوئے پاکستان اور ایران کے ساتھ مل کر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ خطے میں امن اور سلامتی کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات کئے جائیںگے انہوں نے کہا کہ ہم نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دونوں ممالک کے عوام کے مفاد کیلئے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…