۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ امدادی پیکج وفاقی اور صوبائی حکومت آدھا آدھا حصہ ڈالے گی ،پرویز خٹک سے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کا بھر پور تعاون کریں گے،عوام کی حفاظت اور ان کو مشکلات سے نکالنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے ،پرویزخٹک کو ہر طرح کی سپورٹ فراہم کریں گے ،انہوں نے کہا کہ امدادی پیکج کو غلط ہاتھوں میں نہیں جانے دیں گے ،حق دار کو ان کا حق ضرور ملے گا اس ضمن میں وفاقی حکومت نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو وفاق،فوج اور مقامی نمائندوں پر مشتمل ہوگی جو چار روز تک تفصیلی رپورٹ مرتب کر کے متاثرین کیلئے چیک تیار کریں گے ،وزیر اعظم نے کہا کہ امدادی پیکج کی فراہمی کا عمل پیر سے شروع کر دیا جائیگا جو جمعرات تک جاری رہے گا تا کہ زلزلہ متاثرین جلد از جلد رقوم حاصل کر کے گھروں کی تعمیر نو کا عمل شروع کر سکیں، وزیر اعظم نے کہا کہ متاثرین کو چیک کے ذریعے امداد دی جائے گی تا کہ متاثرین قریبی بینکوں میں جا کر فوری رقوم کیش کرا سکیں ،زلزلہ سے متاثرہ تمام اضلاع کے متاثرین کو امداد دینے کا عمل ایک ساتھ شروع کیا جائیگا،وزیر اعظم نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کو امداد کی تقسیم میں سیاسی تفریح نہیں ہوگی ،سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ،سیاسی وابستگیوں کے دن چلے گئے ہیں ،زلزلہ ایک قومی المیہ ہے ،میرے نزدیک اس پر سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے















































