اسلام آباد(آن لائن)ڈائریکٹرجنرل جیالوجیکل سروے آف پاکستان نے کہاہے کہ 8.1ریکٹرسکیل پرزلزلہ کی شدت ایک نیاریکارڈہے ،زلزلہ شدیدہونے کے باعث اس کی زیرزمین گہرائی193میل تھی جس کی وجہ سے تباہی کم ہوئی ہے 2005ءمیں آنے والازلزلہ کی شدت7.6سکیل تھی لیکن اس کی گہرائی زیرزمین صرف 10کلومیٹرتھی جس وجہ سے درجنوں شہراورقصبے تباہ ہوگئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق انہوںنے کہاکہ 8.1سکیل کے زلزلے سے پہاڑاپنی اصل جگہ سے کھسک جاتے ہیں جس سے لینڈسلائیڈنگ آتی ہے اورگلیشیئرکے پگھلنے کابھی خطرہ پیداہوجاتاہے ،ڈائریکٹرجنرل نے بتایاکہ بھاشاڈیم کے علاقے میں نوریکٹرسکیل کازلزلہ آنے کاخدشہ پایاجاتاہے اس لئے بھاشاڈیم کے ڈیزائن کوحتمی شکیل دینے سے پہلے تمام متعلقہ اداروں اورماہرین سے مشاورت کرناضروری ہے ۔