پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پرمصالحت سے انکارکردیاہے،بی بی سی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی خبررساں ادار ے نے دعوی کیاہے کہ امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پرمصالحت سے انکارکردیاہے جبکہ فرانسیسی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیاہے کہ نوازاوباما ملاقات میں نیوکلیئر دہشتگردی کے خطر ے پر بات کی گئی۔نیوکلیئرامور پرسمجھوتہ تونہیں ہوا مگر اس معاملے پر بات چیت جاری رکھنے کاعزم کیاگیا۔نوازاوباماملاقات کے بار ے میں فرانسیسی خبررساں ادارے کا کہناہے کہ امریکی صدر نے زوردیا کہ حقانی نیٹ ورک اورلشکر طیبہ جیسی تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ صدراوباما نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ان گروہوں کیخلاف بھی کارروائی کرے جو پرامن مذاکرات کو ثبوتاز کرتے ہیں اور خطے کوآگ میں جھونکناچاہتے ہیں۔بی بی سی کیمطابق امریکی انتظامیہ نے پاکستان کی طرف سے لشکر طیبہ اور اس کے حامی دھڑوں کے خلاف کارروائی کرنے کے وعدے کو ایک نئی پہل قرار دیا ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی کشمیر مسئلے پر مصالحت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ صدر اوباما کہہ چکے ہیں کہ وہ اس کے لیے صرف اس صورت میں راضی ہوں گے جب بھارت اور پاکستان دونوں اس کے لیے تیار ہوں۔لائن آف کنٹرول کی نگرانی کے لیے میکانزم پربھی بھارت اور پاکستان دونوں ہی کو تیار ہونا ہوگا۔یروشلم پوسٹ کے مطابق صدراوباما نے تاکید کی کہ پاکستان نیوکلیئرہتھیاروں کیپروگرام میں ایسی پیشرفت سیگریزکرے جس سے خطرات اورعدم استحکام بڑھنیکااندیشہ ہو۔نیویارک ٹائمز کیمطابق واشنگٹن کواس بات پرتشویش ہے کہ پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کیموقع پر پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کانیانظام تیارکررہاہیجن میں چھوٹے ٹیکٹکیل ہتھیاربھی شامل ہیں۔اخبارکیمطابق دونوں رہ نماوں نے امریکیوں کی بازیابی سے متعلق اقدامات پربھی بات چیت کی۔ اہلکارکانام ظاہرنہ کرتے ہوئے اخبارنیدعویٰ کیا کہ خطے میں امریکی یرغمالیوں کی ایک چھوٹی سے تعدادہے مگرسیکیورٹی وجوہات کے سببب انکی تفصیل ظاہرنہیں کی جاسکتی۔واشنگٹن ٹائمز کے مطابق دونوں رہ نماؤ ں نے دفاعی تعلقات مضبوط کرنے پر بات کی جبکہ ٹائمز آف انڈیا کادعوی ہے کہ امریکا نے کراچی ،فاٹااوربلوچستان میں مداخلت سے متعلق پاکستان کے ڈوزئیرکواہمیت نہیں دی۔بھارتی اخبارکیمطابق پاکستان نے ایساہی ڈوزئیر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نہیں بلکہ انکے چیف آف سٹاف کوپچھلے ماہ دیاتھا۔اورانہوں نے بھی اسے نظراندازکردیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…