واشنگٹن (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم نواز شریف اور امریکی صدر باراک اوبامہ کے درمیان ملاقات کے دوران نیشنل ایکشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف اور امریکی صدر باراک اوباما کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نیشنل ایکشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن اور وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کے حوالے سے بتایا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیوں کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔