پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

قائداعظم کچھ وقت اور زندہ رہتے تو سیاسی و انتظامی ادارے مضبوط ہوتے، چیف الیکشن کمشنر

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کر اچی(آن لائن) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان نے کہا ہے کہ اگرقائداعظم کچھ وقت اور زندہ رہتے تو ہمارے سیاسی و انتظامی ادارے مضبوط ہوتے، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں ادارے موجود رہتے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی ادارے کو سیاسی دباو¿ میں آنے کی ضرورت نہیں، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بلاخوف و خطر کرائیں گے۔عوام اور سیاسی جماعتی الیکشن کمیشن کا ساتھ دیں تاکہ بلدیاتی انتخاب شفاف ہوسکیں۔وہ  کراچی میں الیکشن کمیشن کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری بلدیات، آئی جی سندھ،رینجرز حکام اور ضلعی انتظامیہ کے نمایندے بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات سے متعلق امورپرغور کیا گیا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن حکام کو بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں ادارے موجود رہتے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی ادارے کو سیاسی دباو¿ میں آنے کی ضرورت نہیں، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بلاخوف وخطرکرائیں گے۔اجلاس سے قبل چیف الیکشن کمشنر نے مزار قائد پر حاضری دی ،جس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرقائداعظم کچھ وقت اور زندہ رہتے تو ہمارے سیاسی و انتظامی ادارے مضبوط ہوتے، الیکشن کمیشن ملک میں صاف ، شفاف اور غیر جانبدار انتخابی عمل کے لئے ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔ عوام اور سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کا ساتھ دیں تاکہ بلدیاتی انتخاب شفاف ہوسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…