واشنگٹن (نیوز ڈیسک) پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے امریکا میں پہنچتے ہی سب سے پہلے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا بھارت نے پاکستان کی جانب سے خطے میں قیام امن کی کوششوں کی حوصلہ شکنی کی ہے ۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے امریکا میں اپنی پہلی ہی تقریر میں بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر حل کرنے پر زور دیا ۔اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کہا کہ 2013 کے انتخابات کے بعد ایک سیاسی جماعت نے ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی اور اب ضمنی انتخابات کے بعد بھی کہا جارہاہے کہ دھاندلی ہوئی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جب پارلیمان کا م کررہی ہو ، عدالتیں بحال ہو ں ، میڈیا آزاد ہو اور ادارے اپنا کام کررہے ہوں تو سڑکوں پر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ خیال رہے کہ نواز شریف دورہ امریکا کے دوران صدر باراک اوبامہ سمیت امریکی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین اورسینٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے ۔