پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

مسلح افواج پر قوم کا اعتماد غیر متزلزل ہے،راحیل شریف

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج اور ایف سی کے بلند حوصلے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کی بنیاد بنے ہیں،پوری قوم کو پاکستان کی مسلح افواج پر غیر متزلزل بھروسہ ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا ،جس میں ایف سی کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ساز و سامان اور افرادی قوت کا جائزہ بھی لیا۔ جنرل راحیل شریف نے پاک افغان سرحد پر تعاون کو مربوط بنانے پر زور دیا اور کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے یہ مربوط تعاون لازمی شرط ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی قوم کا فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہے اور قوم فرض کی ادائیگی میں پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ قوم کا محافظ ہونے پر فخر ہے توقعات پر پورا اتریں گے۔آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کو دورے کے موقع پر آئی جی ایف سی نے آپریشنل تیاریوں اور کارروائیوں میں پیش رفت پربریفنگ دی۔آرمی چیف نے ایف سی اہلکاروں کی کامیابیوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی اہلکار دہشت گرد کے خلاف جنگ میں بہادری کی نئی داستانیں رقم کررہے ہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ قوم مسلح افواج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ایف سی میں جوانوں کی بھرتیوں میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے،ادارے کو موثر بنانے کیلئے بہترین تربیت پر توجہ مرکوز رکھنا ہوگی۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…