واشنگٹن (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان ذمہ دار جوہری ملک ہے ¾قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ¾ وزیر اعظم اوباما ملاقات 22ستمبر کو ہوگی ¾ ایجنڈا تیار کرلیا ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک ذمے دار جوہری ملک ہے،قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ پاکستان غیرریاستی عناصرکےخلاف کارروائی کاعزم کیے ہوئے ہے تاہم بھارت ریاستی طورپر پاکستان میں دہشتگردی کررہاہے۔انہوںنے کہاکہ ایٹمی ہتھیاروں کے معاملے پرپاکستان کادوٹوک موقف ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی صدراوباماسے22 ستمبرکوہونےوالی ملاقات کےلئے ایجنڈہ تیارکرلیاگیاہے۔بھارت کے جارحانہ رویہ اورمذاکرات سے گریزکی صورتحال پرمشیرخارجہ نے کہاکہ امریکہ کوبتایاجائےگاکہ ایسی صورتحال میں علاقائی توازن پہلے سے کہیں ضروری ہے۔
پاکستان ذمہ دار جوہری ملک ہے ،قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ،سرتاج عزیز
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں