کوئٹہ(این این آئی) پنجگور کے قریب سرحدی علاقے میں ایرانی حدود سے دو مارٹر گولے فائرہوئے تاہم کوئی جانی نقصانی نہیں ہوا۔لیویز ذرائع کے مطابق پنجگور کے قریب سرحدی علاقے میں ایرانی حدود سے دو مارٹر گولے فائر کئے گئے یہ مارٹر گولے پنجگور کے علاقے پشک میں گرکر پھٹ گئے ¾جس سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔